10 اپریل، 2023، 1:34 PM

فلسطینی مجاہدین نے صہیونی فورسز کو کیمپ میں داخل ہونے سے روک دیا

فلسطینی مجاہدین نے صہیونی فورسز کو کیمپ میں داخل ہونے سے روک دیا

غاصب صہیونی فورسز نے مغربی کنارے میں قائم العین کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کو فلسطینی تنظیم عرین الاسود کے مجاہدین نے مقاومت کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مقاومتی جماعت عرین الاسود کے مطابق فلسطینی مغربی کنارے میں قائم العین کیمپ پر صہیونی سیکورٹی فورسز نے حملہ کرکے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ تنظیم کے جوانوں نے اس موقع پر شدید مزاحمت کی جس کے نتیجے میں صہیونی افواج عقب نشینی پر مجبور ہوگئیں۔ 

دراین اثنا نابلس کے مشرقی علاقے میں قائم چیک پوسٹ پر فلسطینی جوانوں اور غاصب فورسز کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مجاہدین نے صہیونی چیک پوسٹ کو دستی بموں سے نشانہ بنایا ہے۔

اس سے پہلے فلسطینی ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ نتن یاہو کابینہ کے اراکین یہودی مذہبی رسم "پسح" منانے کے بہانے مسجد اقصی میں صہیونیوں کو داخل کرنے کی کوشش کررہی ہے جس کے لئے مسجد اقصی میں اضافی نفری تعیینات کی جارہی ہے۔

News ID 1915813

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha